[ad_1]

عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کا امیدوار پی کے 91 (کوہاٹ) عصمت اللہ خٹک کی وفات پر اظہار افسوس

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پی کے 91 کوہاٹ کے نامزد امیدوار عصمت اللہ خٹک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قومی تحریک کے ایک مخلص اور سرگرم رکن تھے اور آخری سانس تک نظریہ باچا خان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے۔ ان کی اچانک رحلت انکے اہل خانہ کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کیلئے بھی ایک بڑا صدمہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں مرحوم کے پورے خاندان کے ساتھ شریک ہے۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام اور پسماندگان و لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔


[ad_2]

Source

3 responses

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *