[ad_1]
پشاور پریس کلب میں صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن کے بانی حاجی شرف الدین صافی کی پریس کانفرنس، عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواران کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی این اے 32 کے امیدوار
حاجی غلام احمد بلور، صوبائی ترجمان و امیدوار پی کے 83 ثمرہارون بلور، امیدوار پی کے 81 ارسلان خان ناظم اور امیدوار پی کے 82 ڈاکٹر نویداللہ خان اور دیگر ذمہ داران شریک تھے۔ اس موقع پر صافی قومی اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب صافی، مرکزی ترجمان مسلم صافی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ صافی قومی اتحاد کی جانب سے حاجی غلام احمد بلور، ڈاکٹر نوید اللّٰہ خان اور ارسلان خان ناظم کو صافی قوم کی روایتی پگڑیاں جبکہ صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور کو شال پہنایا گیا اور انکی بھرپور کامیابی کا عزم کیا گیا۔
[ad_2]
Source
Great